ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی اَن لاک: سلون اور ہفتہ واری بازار کھلنے کی توقع

دہلی اَن لاک: سلون اور ہفتہ واری بازار کھلنے کی توقع

Sun, 13 Jun 2021 13:47:30    S.O. News Service

نئی دہلی، 13؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) قومی راجدھانی دہلی میں کورونا کے معاملوں میں لگاتار کمی واقع ہونے اور صورت حال کے بہتر ہونے کے پیش نظر اگلے ہفتے سے سلون اور ویکلی بازاروں کو کھلنے کی اجازت فراہم کی جا سکتی ہے۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے گزشتہ ہفتہ بازار، مال اور میٹروں کو کھولنے کا اعلان کیا اور کہا تھا کہ اگر راجدھانی میں کورونا کی صورت حال بہتر رہی تو آنے والے دنوں میں کئی طرح کی سرگرمیوں کو شروع کرنے کی اجازت فراہم کر دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق دہلی حکومت کی جانب سے اگلے ہفتہ سے سلون اور ہفتہ واری بازاروں کو کھلونے کی اجازت جیسی رعایات فراہم کی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ جِم، سنیما گھروں اور ریسترانوں کو کھلونے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

راجدھانی میں کورونا کے معاملوں میں کمی کے پیش نظر حکومت نے لاک ڈاؤن کے تحت نافذ پابندیوں کو 31 مئی سے بتدریج اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے تعمیراتی کاموں اور کارخانوں کو کھولنے کی اجازت فراہم کی تھی۔

دہلی حکومت کے ہیلتھ بلیٹن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 213 نئے معاملے درج کئے گئے جبکہ 25 مریض لقمہ اجل بن گئے۔ وہیں اس کے مطالبق انفیکشن کی شرح گھٹ کر 0.3 فیصد ہو گئی ہے۔

چیمبر آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (سی ٹی آئی) نے سلون اور جِموں کو پھر سے کھلنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سی ٹی آئی کے چیئرمین برجیشن گوئل نے کہا ہے کہ سلون اور جموں کو کھولنے کے مطالبہ پر دہلی حکومت اور دہلی آفت انتظامی اتھارٹی کو خط لکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقہ سے تقریباً 15 لاکھ لوگوں کا ذریعہ معاش وابستہ ہے۔


Share: